مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی عدالت کی طرف سے عراق میں بھیانک جرائم میں ملوث 12 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں پھانسی دیدی گئی ہے۔
اس سے قبل عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے دہشت گردوں کی سزآئے موت پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ عراقی وزير اعظم نے حکم دیا تھا کہ جن دہشت گردوں کی پھانسی کا حکم عدالت کی طرف سے قطعی طور پر صادر ہوچکا ہے انھیں فوری طور پر تختہ دار پر لٹکا دیا جائے۔
آپ کا تبصرہ